روپے کی بے قدری، ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 41 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 856 پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 78 ہزار 897 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں