بولان: ٹریکٹر گہری کھائی میں جاگرا، دو افراد جاں بحق

بولان: (دنیا نیوز) ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بولان کے نواحی علاقے میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگرا، حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں