سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

سوات: (دنیا نیوز) سوات، بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 151 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں