منشیات سمگلنگ، بڑھتے کیسز بڑا معاشی چیلنج ہے:ڈائریکٹراے این ایف

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ڈائریکٹراے این ایف سید سجیل حیدر نے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال، سمگلنگ اور کیسز میں اضافہ معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

اسلام آباد میں ڈائریکٹراے این ایف سید سجیل حیدر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ والدین، اساتذہ،طلبا،میڈیا سمیت تمام سماجی کارکنان مہم میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے، پاکستان منشیات کےپھیلاؤ سےشدید متاثر ہے، ہمسایہ ملک میں پوست کی کاشت میں کمی آئی، ہمسایہ ملک میں سنتھیٹک ڈرگ کی پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

سجیل حیدر کا کہنا تھا منشیات کےاستعمال، سمگلنگ اورکیسز میں اضافہ معاشرےکے لیے المیہ ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اولین ترجیح ہے، پاکستان2001سےمنشیات کی کاشت سے پاک ملک  کے طور پر اپنا سٹیٹس برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹراے این ایف کا کہنا تھا کہ خواتین اوربچوں کا بطورآلہ کار استعمال ایک سنگین خطرہ ہے، انسداد منشیات کے لیے اے این ایف کی کارروائیاں جاری ہیں، منشیات کےنقصانات سےآگاہی کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا،اے این ایف نےمہم کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں