کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال
کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عادل بازئی کی رکنیت بحال کرکےنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب عادل بازئی اب ن لیگ کے بجائے آزاد رکن قومی اسمبلی تصور ہوں گے، نوازشریف کی درخواست پر سپیکر ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تھا۔