ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے سکولوں سے باہر

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں سکولوں سے باہر ہیں۔

وزارت تعلیم نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں، 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں سکول سے باہر ہیں،9 سال کی عمر کے 49 لاکھ 72 ہزار 49 بچے جبکہ 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ 10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل کی تعلیم سے محروم ہیں، جن میں 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں شامل ہیں۔

دوسری جانب ہائی سکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات محروم ہیں ، طلبا 23لاکھ 6 ہزار 8 سو بیاسی اور طالبات کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔

رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبا و طالبات تعلیم سے محروم ہیں ، جس میں طلبا 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں