پاکستان جلد دنیا میں ابھرتی ہوئی معیشت بن کرنکلے گا، سفیرمتحدہ عرب امارات عبید الزابی

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے سفیرحمد عبید الزابی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی پورٹ پر اے ڈی ٹرمینل کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر سی ایس او گیٹ وے ٹرمینل خرم عزیز خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پورٹ کا دورہ کرایا، اس موقع پر سفیر متحدہ عرب امارات عبید الزابی نے کہا کہ پاکستان اگلے کچھ برسوں میں دنیا میں ابھرتی ہوئی معیشت بن کر نکلے گا۔

سفیر یو اے ای کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال کو مضبوط بنانے کیلئے یو اے ای حکومت تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔

عبید الزابی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک بنانے کیلئے پارکس بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں اپنا نام پیدا کرے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ مزید سرمایہ کاری سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی کمی آئے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں