ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

پاکپتن: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار کمسن بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ پاکپتن میں 29 ایس پی روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار کمسن بچی سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 8 سالہ حریم فاطمہ اور 56 سالہ محمد طارق کے ناموں سے ہوئی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں