فیض آباد : پولیس پر پتھراؤ میں ملوث17 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی :(دنیا نیوز)عدالت نے فیض آباد میں پولیس پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں گرفتار 17 ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تھانہ صادق آباد پولیس نے گرفتار سترہ مظاہرین کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا، ملزمان میں مرزا دانیال، محمد رمضان، شیخ وقار، مبشر اور خرم ، سید حیدر، ثقلین، حفیظ، عمیر، نصیب، سلیمان، غلام مرتضٰی بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

اسی طرح دیگر  ملزمان میں عادل، گل نور، وارث، عجب گل اور حامد بھی شامل ہیں۔

عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں