دورہ آسٹریلیا، قومی کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی میلبرن روانہ

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم سکواڈ کا پہلا حصہ آسٹریلیا روانہ ہو گیا، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دبئی 7 کھلاڑیوں نے میلبرن کے لیے اڑان بھری۔

آج جو کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوئے ہیں ان میں بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑی کل بروز منگل 29 اکتوبر کو آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر، دوسرا 8 نومبر جبکہ تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اسی طرح پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 14 نومبر، دوسرا ٹی 20 میچ 16 نومبر اور تیسرا ٹی 20 میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں