صدر منتخب ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں 2 کھرب 77 ارب کا اضافہ
واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (2کھرب ، 77ارب 83کروڑ 74لاکھ روپے) اضافہ ہوا۔
ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی Truth Social کی مالک ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹرمپ میڈیا کا سٹاک جو "DJT" کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے،کی مالیت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی مالیت 9ارب ڈالر ہوگئی۔
ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں جس کی آمدنی بہت کم ہے ۔