عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہوسکا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر آج بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگائی جاسکی، عدالت نے جیل حکام کو ویڈیولنک حاضری کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
بعدازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 7 جنوری تک مؤخر کر دیا گیا۔