امریکی حمایت یافتہ ایس ڈی ایف سے جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ترکیہ
انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ نے کہا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز کے درمیان جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ واشنگٹن نے چند روز قبل تصدیق کی تھی کہ شمالی شام کے شہر منبج کے ارد گرد ترکیہ اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں اس ہفتے کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے لیکن انقرہ نے اس معاملے کی تردید کی ہے۔
ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ترکیہ کی حمایت یافتہ مسلح گروپ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوؤں کے زیر قبضہ علاقوں کو کنٹرول کریں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی شام سے انقرہ کو درپیش خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنی تیاری اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کرد ملیشیا اپنے ہتھیار نہیں چھوڑ دیتے اور غیر ملکی جنگجو شام سے نکل نہیں جاتے۔