پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا، آج غزہ ملین مارچ کریں گے: نعیم الرحمان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز اولاد قراردیا تھا۔

امیرجماعت اسلامی نعیم الرحمان نے کہا کہ ہزاروں فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، روزانہ فلسطینیوں پر بمباری کی جارہی ہے، سردی میں لوگ کیمپوں میں ہیں، امریکا نے خود ہیرو شیما، ناگا ساکی پر بم پھینکا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو غزہ ملین مارچ کر رہے ہیں، ہمارا غزہ ملین مارچ رائیگاں نہیں جائے گا، بڑی تعداد میں لوگ غزہ ملین مارچ میں شرکت کریں گے، پاکستان نے فلسطین کے مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان مظلوموں کی آواز ہے، دین کے نام پر بنا ہے، پاکستان امت کی امنگوں کا ترجمان رہا ہے، عرب اسرائیل جنگ میں پاکستانی پائلٹ جہاد میں شریک ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں