سعودی عرب: اقامہ کی خلاف ورزیوں پر 23 ہزار افراد گرفتار

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں اقامہ کی خلاف ورزیاں کرنے والے 23 ہزار 194 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق ایک ہفتے میں 13 ہزار 83 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، 6 ہزار 210 افراد کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے اور 3 ہزار 901 افراد کو مزدوری سے متعلق قوانین پر حراست میں لیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی داخلے اور پناہ دینے والے افراد کو 15 سال تک قید ہوسکتی ہے ، غیر قانونی رہائش سے متعلق جائیداد کی ضبطی سمیت 10 لاکھ ریال کا جرمانہ ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں