نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری

کراچی: (دنیا نیور) سال نو کی آمد آمد، نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

2025ء کا سب سے پہلے آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگا، شاندار آتش بازی سے نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا، سندھ پولیس نے سال نو پر عوام سے بھر پور معاونت کی اپیل کردی، آئی جی سندھ کے مطابق شہری کسی غیرقانونی و غیر اخلاقی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

آئی جی سندھ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلِنگ سے گریز کریں، حکومت سندھ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں