گوادر کا نیا بین الاقوامی ایئر پورٹ پاک چین عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ایئر پورٹ پاک چین عظیم دوستی کی نمایاں مثال ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی معیار اور جدید سہولیات سے آراستہ ایئرپورٹ تعمیر کرنے پر چین کے مشکور ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے علاقے میں خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ایئرپورٹ کو مصروف ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے سے متعلق قابل عمل حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

وزیراعظم نے بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے نیو گوادر ایئرپورٹ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں