اوچ شریف: آئل ٹینکر اور ٹریکٹر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

اوچ شریف: (دنیا نیوز) آئل ٹینکر اور ٹریکٹر میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر ترنڈہ روڈ سوئی گیس کوٹنگ پلانٹ کے قریب پیش آیا جہاں تیزرفتار آئل ٹینکر اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم ہوگیا۔

حادثے میں ٹریکٹر سوار شخص آئل ٹینکر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں