ٹرمپ کے حمایت یافتہ مائیک جانسن دوبارہ سپیکر منتخب

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ مائیک جانسن امریکی ایوان نمائندگان کے دوبارہ سپیکر منتخب ہوگئے۔

 

نئی گانگریس کے پہلے دن رپبلکن رہنما مائیک جانسن پہلے مرحلے میں 218 ووٹ لے کر انتہائی کم فرق سے ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب ہوئے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیک جانسن کو 218 جبکہ ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز کو 215 ووٹ ملے، جانسن کے خلاف تین رپبلکن اراکین، رالف نورمن (جنوبی کیرولائنا)، کیتھ سیلف (ٹیکساس) اور تھامس میسی نے ووٹ دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تمام ڈیموکریٹک اراکین نے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز کے حق میں ووٹ دیا، رپبلکنز نے اب ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں پر باضابطہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اراکین نے حلف بھی اٹھا لیا ہے جبکہ پیر کو کانگریس کا دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی جیت کی تصدیق کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں