سال 2024: وفاقی ٹیکس محتسب کو سب سے زیادہ شکایات موصول
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سال 2024 میں وفاقی ٹیکس محتسب کو سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔
ایک سال کے دوران ایف ٹی او میں درج شکایات سب سے زائد رہیں، سرکاری ملازمین، عام آدمی سمیت بہت سے لوگوں سے شکایات موصول ہوئیں، شکایات درج کرانے والوں میں سرکاری ٹی وی کے ملازمین بھی تھے۔
ایف ٹی او دستاویز کے مطابق 2015 میں 1887 شکایات موصول ہوئیں، اسی عرصہ کے دوران 1610 شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا، 2016 وفاقی ٹیکس محتسب کو 2050 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 1807 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق 2017 میں ایف ٹی او کو 2101 شکایات موصول ہوئیں اور 1860 شکایات کا ازالہ کیا گیا، 2018 میں 2338 شکایات موصول اور 1880 کا ازالہ کیا گیا۔
ایف ٹی او کے مطابق 2019 میں 3171 شکایات موصول اور 2633 شکایات کا ازالہ کیا گیا، 2020 میں شکایات 3888 موصول اور 3626 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کو 2021 میں 3371 شکایات میں سے 2938 کا ازالہ کیا گیا، 2022 میں 6991 شکایات میں سے 6270 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
ایف ٹی او کے مطابق 2023 میں 8963 شکایات میں سے 8128 شکایات کا ازالہ کیا گیا، 2024 میں سب سے زیادہ 13506 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 12914 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔