شیخوپورہ: مزدا گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ گئی، تین افراد جاں بحق
شیخوپورہ:(دنیا نیوز) مزدا گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مانانوالہ سٹاپ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار مزدا گاڑی نے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر راہ گیروں کو کچل دیا، حادثے میں میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ مرنے والے تینوں افراد کی لاشیں اور دو زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں زخمیوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔
دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔