لیسکو میں سنگل فیز خراب میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے متجاوز
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں خراب میٹرز کی بروقت تبدیلی ہونا خواب بن گیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں سنگل فیز خراب میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ہزاروں خراب میٹرز گزشتہ 4 ماہ سے تبدیل نہ ہو سکے، خراب میٹرز پر صارفین کو کئی گنا اضافی بل بھجوائے جانے لگے۔
ذرائع نے بتایا کہ خراب میٹرز پر ایوریج بلنگ کے ساتھ بریک اپ یونٹس اور بل ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھی صارفین کو جھٹکا لگایا جانے لگا، خراب میٹرز پر چار ماہ سے ہائی کنزمشنز ایوریج چارج کی جا رہی ہے، لیسکو کے پاس میٹرز کی شدید کمی کے باعث خراب میٹرز تبدیل نہیں ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق 33 ہزار سے زائد صارفین نیو کنکشنز کے ڈیمانڈ نوٹسز ادا کرنے کے باوجود میٹرز سے محروم ہیں۔