جاپان میں پونے 300 کلو کی مچھلی 1.3ملین ڈالر میں نیلام

ٹوکیو:(ویب ڈیسک) جاپان میں ایک بلیو فن ٹونا مچھلی، جس کا وزن 276 کلو کے برابر ہے، 1.3 ملین ڈالر (تقریباً 36 کروڑ 20 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی ہے۔

جاپانی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کے مطابق ٹوکیو کی مشہور تویو سو مچھلی مارکیٹ میں 5 جنوری کو ہونے والی یہ نیلامی نئے سال کی سب سے مہنگی نیلامیوں میں شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشیلن اسٹار یافتہ ریستوران اونودیرا گروپ نے 608 پاؤنڈ (276 کلوگرام) وزنی مچھلی پر 1.3 ملین ڈالر کی بولی لگائی، یہ بولی جاپان کی دوسری سب سے بڑا نیلامی کا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 2019 میں278 کلوگرام وزنی ٹونا مچھلی 3.1 ملین ڈالر (تقریباً 86 کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی تھی۔

یہ قیمتی ٹونا مچھلی جاپان کے شمال مشرقی علاقے اومہ کے ساحل سے 73 سالہ ماہی گیر ماساہیرو تاکیوچی نے پکڑی، انہوں نے کہا ’مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے لیکن میں فکر بھی ہوں کہ میں کب تک ایسی مچھلیاں پکڑ سکوں گا۔‘

یاد رہے کہ بلیوفن ٹونا مچھلی دنیا کی سب سے بڑی ٹونا مچھلی ہے، یہ مچھلی 40 سال تک زندہ رہ سکتی ہے اور یہ 10 فٹ لمبی ہوسکتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں