بدین : اراضی تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ،2 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل

بدین: (دنیا نیوز) بدین میں اراضی تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سندھ کے ضلع بدین کے علاقہ کھورواہ میں اراضی تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے دوران 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے قتل ہونیوالے تمام افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیں۔