پیپلزپارٹی کی دریائے سندھ پر کینالز نکالنے پر حکومت چھوڑنے کی دھمکی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی دریائے سندھ کا ایک انچ پانی بھی کم نہیں ہونے دے گی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی بھی کینالز نہیں بننے دیں گے، اگر حکومت چھوڑنا پڑی تو کوئی بڑی بات نہیں ہوگی، ہمارا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، ہم نے کوئی وزارتیں نہیں لیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے دریائے سندھ پر نہروں کیخلاف قرارداد منظور کی، کراچی کو حصے کا پانی مل رہا ہے، ایم کیو ایم کی سمجھ نہیں آتی ان کی سیاست کیا ہے؟ جب سے ایم کیو ایم لندن ختم ہوئی تب سے یہ ملنگ بنے ہوئے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ سنگین دہشت گردی ہے، ایک گروہ بھارت کے کہنے پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ پاکستان کی ترقی کو روکنے کی سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور پاکستانی سیاست کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں، مولانا کی سیاست کی پوری قوم کو ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں