سوشل میڈیا پر سازشیں کرنے والے حقیقی ملک دشمن ہیں: سردار ایاز صادق

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سازشیں کرنیوالے پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفری پابندیوں کی خبر پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ نیا نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا۔