اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلئے مقرر

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواستوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کل (منگل کو) سماعت کے لیے مقرر کر دیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔

رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں