پی ایس ایل 10: تیز آندھی کے باعث لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ روک دیا گیا
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں تیز آندھی کے باعث پی ایس ایل 10 کے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جاری میچ کو روک دیا گیا۔
ایونٹ کے 21 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں، لاہور قلندرز نے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے ہیں ۔
خراب موسم کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے جبکہ پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں سیزن میں اب تک سات میچز کھیل رکھے جن میں سے قلندرز 4 میں فاتح رہے جبکہ 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ کے حالیہ سیزن میں چھ میچز کھیل رکھے ہیں، گلیڈی ایٹرز نے بھی چار میچز میں فتح سمیٹی جبکہ دو میں اسے ناکامی ہوئی، اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔
لاہور قلندرز سکواڈ
فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ
سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمین، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم (جونیئر)، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد ذیشان، خرم شہزاد۔