پی ایس ایل 10:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کیلئے 158رنز کا ہدف

لاہور:(دنیا نیوز) پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیت کیلئے 158رنز کا ہدف دے دیا۔

ایونٹ کے 23 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔

میچ کی خاص بات یہ ہے کہ شاداب خان گزشتہ روز میچ میں انجری کے دوران درد میں مبتلا ہونے پر میچ نہ کھیلنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت نہیں کریں گے، جبکہ چائلڈ کینسر سے آگاہی کے دن کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی اعلان پر میچ دیکھنے کیلئے آنے والی فیملیز زرد رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔


دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سلمان علی آغا  جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 39رنز بنائے جبکہ کائل میئر 22، کولن منرو9 رنز ہر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا کوئی رنز نہ بنا سکے۔

اسی طرح اینڈریز گوش 8 ، حیدرعلی 10، نسیم شاہ ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جوسن ہولڈ نے 14رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز 49 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے کائل جمیسن ، خرم شہزاد، ابرار احمد اور سعد شکیل نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں لیں۔

سعود شکیل نے بتایا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور کائل جیمی سن اور حسیب اللہ کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ہم کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے جبکہ یہاں 170 سے 180 رنز کا ہدف اچھا رہے گا جو ابھی تک چیس نہیں ہوا۔

 خیال رہے پوانٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوانٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ کوئٹہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں