پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں ناکامی: بھارت کا بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بھارت کا پہلگام فالز فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کر دیا ہے، بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح اور نا قابل تردید ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آ چکے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے درپے ہے۔