پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، پہلگام واقعہ کی شفاف، آزاد اور بین الاقوامی تحقیقات میں تعاون کو تیار ہیں۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے پیچھے ہٹنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پانی روکنے کے انتہائی خطرناک نتائج نکلیں گے، اس سے جارحیت میں اضافہ ہو گا، ہم اپنی سالمیت اور دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان کی درخواست پر اجلاس بلانے پر سلامتی کونسل کے مشکور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں