ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ میں مارکیٹ کھولنے والے ممالک پر ٹیرف کم کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صرف امریکا میں مارکیٹ کھولنے والے ممالک پر ٹیرف کم کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا جو ممالک اس پر راضی نہیں انہیں زیادہ ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں پہلی بار جاپان کی مارکیٹ کھلے گی، امریکی تجارت عروج پر پہنچے گی۔

یاد رہے کہ امریکا اس وقت تک چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرچکا ہے جس کے ردعمل میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر بھاری محصولات لگائے ہیں۔

ان دونوں ممالک کی اس ٹیرف جنگ نے عالمی تجارت کو شدید متاثر کیا، مارکیٹس میں بے چینی پیدا ہوئی اور مہنگائی کے ساتھ سود کی شرح میں اضافے کا سبب بھی بنا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں