اورکزئی: 3 سالہ بچی کا اغوا کے بعد بہیمانہ قتل، لڑکی کے والد کا بزنس پارٹنر ہی قاتل نکلا

اورکزئی: (دنیا نیوز) اورکزئی میں 3 سالہ بچی کو اغوا کے بعد بہیمانہ قتل کرنے والا بچی کے والد کا بزنس پارٹنر ہی قاتل نکلا۔

ڈی پی او اورکزئی شوکت علی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بچی کو 19 نومبر کو اغوا کیا گیا تھا، ورثا سے 5 لاکھ روپے تاوان اور کوئلے کی کان کی لیز نام کرنے کا مطالبہ کیا گیا، تاوان نہ ملنے پر 4 دن بعد ملزم زینہ گل نے بچی کو پتھر مار کر قتل کردیا۔

شوکت علی کے مطابق شواہد مٹانے کیلئے بچی کی لاش قریبی پہاڑی علاقے میں دفن کی، پولیس نے لاش کی باقیات برآمد کر لیں، 19 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی، 4 ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے مرکزی ملزم سمیت 4 نامزد ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں