ٹھٹھہ:المناک ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ٹھٹھہ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں المناک ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مکلی کےعلاقے میں پیش آیا، جہاں قومی شاہراہ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ہوا جس میں مزمل شیخ اور عبداللہ شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

دوسری جانب جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں سول ہسپتال مکلی منتقل کردی گئیں، اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے ٹرک تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ تیز رفتاری قرار دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں