عدالت نے ایلون مسک کا ٹیسلا میں بطور سربراہ مہنگا ترین تنخواہ پیکج بحال کردیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست ڈیلاویئر کی سپریم کورٹ نے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے 2018 کے تنخواہی پیکج کو بحال کر دیا ہے، جس کی مالیت اب تقریباً 139 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے سے قبل ایک نچلی عدالت نے اس پیکج کو “ناقابلِ تصور” قرار دے کر منسوخ کر دیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تنخواہی پیکج کی مکمل منسوخی ایلون مسک کے لیے ناانصافی تھی، کیونکہ وہ گزشتہ چھ سال کے دوران ٹیسلا کے لیے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عدالت کے مطابق اس فیصلے سے مسک کو ان کی محنت کا معاوضہ نہیں مل رہا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں