ہم غزہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترک صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کر دیا
استنبول: (دنیا نیوز) ترک صدر طیب اردگان نے نیتن یاہو کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
ترکن صدر نے کہا کہ ہمارے پر امن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ظلم کے سامنے خاموش رہیں گے، جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ہم مظلوموں کیلئے پناہ گاہ رہے ہیں، نازی ظلم سے فرار یہودیوں سے لیکر افریقہ تک مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کی، ہم کسی کا حق مارتے ہیں نہ اپنا حق چھوڑتے ہیں۔