واشنگٹن: عثمان ہادی کے قتل پر سکھ کمیونٹی کا بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج

واشنگٹن: (دنیا نیوز) بنگلادیش طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی کے قتل پر سکھ کمیونٹی نے امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بخشش سنگھ نے کہا کہ عثمان ہادی کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، عثمان ہادی نے قتل سے چند روز قبل خالصتان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بنگلادیش میں اقلیتوں کے تحفظ پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں