ویٹرنری ہسپتال کے کمرے میں دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق
کوئٹہ: (دنیا نیوز) ویٹرنری ہسپتال کے کمرے میں دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد ہسپتال کے چوکیدار تھے، دونوں چوکیدار رات کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔
سردی سے بچاؤ کے لیے گیس جلائی، بند کمرے میں گیس بھرنے سے آکسیجن کی کمی سے موت واقع ہوئی۔
پولیس نے جاں بحق چوکیداروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔