ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد اضافہ ہوا: محکمہ شماریات
اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.09 فیصد بڑھ گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 2.83 فیصد ریکارڈ ہوئی، ایک ہفتے میں 13 اشیاء مہنگی اور 11 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
اعداد وشمار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں سرخ مرچ 6.26 فیصد ، چکن 5.29 فیصد، لہسن 1.50فیصد،انڈے 0.58 فیصد مہنگے ہوئے ۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں خوردنی گھی کا ڈھائی کلو ٹن 0.56فیصد، دال مونگ 0.48 فیصد، آلو 10.37،ٹماٹر 9.64 فیصد سستے ہوئے۔
اِسی طرح ایک ہفتے میں پیاز 7.43 فیصد، چینی 4.22 فیصد، دال چنا 1.76فیصد، دال مسور 0.74 فیصد، باسمتی چاول 0.17 فیصد سستے ہوئے۔
علاوہ ازیں رپورٹ میں مزی بتایا گیا کہ اِسی عرصے کے دوران 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔