شہر قائد میں ای چالان سسٹم کا نفاذ، کے ایم سی افسر و ملازم جرمانہ خود ادا کریں گے
کراچی: (دنیا نیوز) شہر میں ای چالان سسٹم کا نفاذ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
کے ایم سی افسران و ملازمین ٹریفک چالان جرمانہ ازخود ادا کریں گے، کے ایم سی کی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے والے ای چالان ذاتی طور پر ادا کریں گے۔
کے ایم سی افسران کو دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، سرکاری افسران و ملازمان گاڑیوں میں ٹنٹڈ گلاسز اور موبائل فونز نہ استعمال کرنے کی پابندی کریں۔
سرکاری گاڑیوں کے استعمال میں اوور سپیڈ نہ کی جائے ، سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ٹیمپرڈ ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
دوران ڈرائیونگ غلط راستہ استعمال نہ کرنے کی پابندی اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سندھ حکومت کی جاری ہدایت پر احکامات جاری کئے گئے۔