پشاور میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو زخمی
پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کےضلع پشاور میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔
واقعہ یونیورسٹی روڈ تہکال کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے کیں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کر لیا جب کہ لاشوں کو ؎پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بظاہر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔