گیبون کے صدر کا 31 رکنی نئی کابینہ تشکیل دینے کا اعلان

لیبریویل: (ویب ڈیسک) گیبون کے صدر بریس کلوتائر اولیگی نگویما نے31 رکنی نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قانون ساز اور مقامی انتخابات کے بعد ہونے والی اس کابینہ میں ردوبدل کے تحت داخلہ، خارجہ امور، انصاف، پٹرولیم، معیشت اور مالیات کی وزارتوں میں نئی تقرریاں کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر نے بعض خودمختار اور کلیدی محکموں میں اپنے قریبی رفقا کو برقرار رکھا ہے، جن میں الریش منفومبی منفومبی کووزیر ٹرانسپورٹ، مرچنٹ میرین اور لاجسٹکس، بریجٹ اونکانوا کووزیر دفاع اور کیمیلیا نتوتومے لیکلیرک کو وزیر تعلیم شامل ہیں۔

نئی کابینہ میں 11 خواتین اور 20 مرد شامل ہیں، گیبون کے آئین کے مطابق صدر ریاست کے ساتھ ساتھ حکومت کے سربراہ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں