روس کا یوکرین کی فوجی اور بجلی کی تنصیبات کو گلائیڈ بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے یوکرین کی فوجی اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ میں روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روس کے بیٹل گروپ ساؤتھ کے ایک ایس یو ۔ 34 فرنٹ لائن بمبار طیارے نے یوکرین کی فوجی اور بجلی کی تنصیاب کو گلائیڈ بموں سے نشانہ بنایا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں ایرو سپیس فورسز کا ایس یو ۔ 34 ملٹی رول سپرسونک لڑاکا بمبار طیارہ استعمال کیا گیا، طیارے نے یونیفائیڈ گلائیڈ، ایڈجسٹمنٹ ماڈیول کے ساتھ فضائی بموں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا، ہدف کی تباہی بارے تصدیق حاصل کرنے کے بعد عملہ بحفاظت اپنے ہوائی اڈے پر واپس آگیا۔