محمود اچکزئی نے پنجاب میں تحریک چلانے کا تجربہ نہ ہونے پر ڈسپلن کا بیان دیا: شیخ اکرم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ محمود اچکزئی کو پنجاب میں کسی جماعت کیساتھ تحریک چلانے کا تجربہ نہیں، اس وجہ سے ہی انہوں نے ڈسپلن کا بیان دیا۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسد قیصر لاہور کیوں نہیں گئے اس کا جواب وہ خود دیں گے۔

شیخ وقاص کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انفارمیشن ونگ کسی صوبے کے ماتحت نہیں، کسی انفرادی شخص کا نہیں صرف پارٹی کا ترجمان ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں