روس میں ایک وقت میں غیر معمولی طور پر 2 سورج طلوع ہونے کا سا منظر
ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں حیران کن طور پر ایک ہی وقت میں 2 سورج طلوع ہونے کا سا منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے جزیرے سخالین کی فضا میں برف کے کرسٹلز جمنے سے ایک ہی سورج دو جگہوں سے طلوع ہوتا نظر آیا۔
روس میں درجہ حرارت انتہائی کم ہونے کی وجہ سے فضا میں برف کے کرسٹلز بننے سے یہ واقعہ رونما ہوا، آنکھوں کے سامنے اچانک 2 سورج نمودار ہونے پر شہری حیران رہ گئے۔
یہ غیر معمولی منظر سیکڑوں شہریوں نے دیکھا جبکہ اسے کمیرے کی آنکھ میں بھی محفوظ کر لیا گیا، سخالین میں آج درجہ حرارت منفی 23 ڈگری سیںٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔