فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی نئی انتظامیہ میں شمولیت کسی صورت قبول نہیں، نیتن یاہو
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی نئی انتظامیہ میں شمولیت کسی صورت قبول نہیں۔
امریکا کے خصوصی سفیر سٹیو وٹکوف کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں غزہ کو غیر عسکری کرنے اور تعمیر سے قبل مقاصد کی تکمیل پر زور دیا گیا، اس دوران نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران پر معاہدے کی پاسداری کیلئے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔