نواز شریف نے بھی اندرون لاہور دوستوں کیساتھ بسنت منائی، ڈور کی تعریف

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نوازشریف نے اندرون لاہور پانی والا تالاب میں دوستوں کے ساتھ بسنت منائی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اندرون لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کے گھر پہنچے، انہوں نے اندرون شہر 4 گھنٹے تک قیام کیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے چھت پر بیٹھ کر اُڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا، انہوں نے ڈور اور گڈا پکڑا، نواز شریف نے کہا کہ ڈور بہت شاندار ہے، پہلے بہت موٹی ڈور ہوتی تھی۔

اس موقع پر شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ، احسن ڈار اور اوورسیز پاکستانیوں کا وفد بھی موجود تھا، مہمانوں کے سامنے ہریسہ، مٹن چنے، انڈوں کے حلوے اور مٹن پلاؤ پیش کئے گئے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی رنگینیاں عروج پر ہیں، آج بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر میں خوب گہما گہمی ہے اور شہری بسنت منا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں