بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں، گورنر پنجاب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ کوئی بھی مسلمان عبادت گاہ پر حملہ نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان ملکی دفاع کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد، سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی خاطر جان کی قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔