جاپانی وزیر اعظم کا پارلیمانی فتح کے بعد امریکا سے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے پارلیمانی فتح کے بعد امریکا سے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سانائے تاکائیچی نے کہا کہ جاپان امریکا اتحاد مضبوط ستون کی طرح قائم رہے گا، جاپان اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون مزید گہرا کرے گا۔

تاکائیچی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے مل کر جاپان امریکا تعلقات کو دوبارہ مضبوط کیا جائے گا، جاپان امریکا تعلقات اعتماد، مضبوط تعاون اور غیر متزلزل شراکت داری کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان سفارتکاری، معیشت اور سلامتی کے میدان میں نئے باب کھولنے کا عزم رکھتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاکائیچی کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں شاندار اکثریت حاصل کر کے حکومت مضبوط کی، عوامی انتخابات میں جیت کے بعد وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات پر توجہ دی۔

میڈیا کے مطابق عالمی رہنماؤں نے تاکائیچی کی فتح اور دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کی کوشش کی تعریف کی، جاپان امریکی تعلقات کو نئی سمت دینے کے لیے اہم اقدامات کی تیاری میں مصروف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں