کراچی میں سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل تحقیقات شروع نہ ہو سکی
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل تحقیقات شروع نہ ہو سکی۔
پانچ روز گزر جانے کے باوجود جوڈیشل کمیشن کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال کر دیا، ذرائع کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل جوڈیشل کمیشن فعال نہیں ہوسکتا۔
سانحہ گل پلازہ کیس میں چار عینی شاہدین نے اپنا 164 کا بیان قلمبند کرا دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے گواہان کے بیانات کو کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا، عینی شاہدین میں 3 دکاندار اور ایک 13 سالہ طالب علم شامل ہیں۔
گواہ آریان کا کہنا ہے حذیفہ اپنے ابو کی دکان پر بیٹھا ماچس سے کھیل رہا تھا جس سے آگ لگ گئی۔